تازہ ترین

پاکستان کا بڑا سیاسی دھماکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، زرداری کے پی ٹی آئی حکومت خاتمے کے اعلان کے بعد ن لیگ نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف حتریک عدم اعتمادلانا اپوزیشن کا آئینی حق ہوتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے مناسب وقت دیکھا جاتا ہے، زرداری صاحب کی اپنی رائے ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک

کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے، اداروں کا احترام لازمی ہے، شہباز شریف کو انصاف ملنا چاہیے، جس طرح کے حالات ہیں لگتا نہیں حکومت مدت پوری کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button