بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ،وزرا اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تیاریاں، وزیراعظم عمران خان کے اقدام نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم کو وزرا اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل ارشد داد کو تنظیم نو سے متعلق کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے،م نو پارٹی آئین کے تحت اور قومی و یونین کونسل سطح تک کی جائے گی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے، جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو وزرا اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس
ینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزرا اور مشیر سرکاری مصروفیات کے باعث پارٹی امور کے لیے وقت نہیں دے پا رہے، اس لیے ان سے پارٹی عہدے واپس لیے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملکی امور پر پارٹی کا موقف موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے پارٹی کو متحرک کیا جائے۔