56

گیس کے بعد پاکستانیوں پر ’’بجلی بم ‘‘ گرانے کی تیاریاں 100،200اور 300یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو اب فی یونٹ کتنے روپے اضافی دینے پڑینگے؟حتمی فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، مختلف سلیب پر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،روزنامہ جنگ کے مطابق  بجلی کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی ۔زیادہ سے زیادہ اضافہ 3روپے81 پیسے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 50یونٹ تک استعمال کرنے والوں  کو کوئی اضافی چارج نہیں دینا پڑے گا ۔100یونٹ استعمال کرنے والوں کو 87پیسے فی یونٹ جبکہ200یونٹ استعمال کرنے والوں کو 1روپے22پیسے فی یونٹ اضافی چارج وصول کرنے کی تجویز ہے،جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والوں کو 2روپے 4پیسے فی یونٹ اضافہ

وصول کیا جائیگا ۔جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3روپے 81پیسے تجویز کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments