57

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر خالد بن ولی مردان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر گاڑی کے حادثے میں جان بحق

چترال (نمائندہ آوازچترال ) چترال سے تعلق رکھنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر خالد بن ولی ہفتے کے روز سہ پہر پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے مردان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر گاڑی کے حادثے میں جان بحق ہوگئے جبکہ وہ گاڑی میں اکیلے سفر کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے سائیڈ میں دیوار سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ وہ چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کا بیٹاتھا اور اپنی خوش اخلاقی اور بہتر سماجی روابط کی وجہ سے انتہائی ہر دلعزیز شخصیت بن گئے تھے جن کی ناگہانی رحلت سے چترال میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔ وہ گزشتہ سال جوڈیشری میں سول جج کے عہدے کو چھوڑ کر دوبارہ ایکسائز ٹیکسیشن جو جائن کیا تھا اور پشاور میں تعینات تھے۔ یہ اندوہناک خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی چترال کے کونے کونے سے بڑی تعداد میں دنین میں واقع ان کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے
Facebook Comments