نئے پاکستان نے میٹروبس پر سفر کرنے والے شہریوں سے بڑی سہولت چھین لی

نئے پاکستان نے میٹرو بس پر سفر کرنے والے شہریوں سے سہولت چھیننے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ میڑوبس کر 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سبسڈی ختم کرنے کا اطلاق آئندہ مہینے سے ہو گا۔
پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت نےسبسڈی ختم کرنے کا کہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
اب شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرائے سٹاپ ٹو سٹاپ مقرر ہوں گے۔
کرائے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔
وزیر خزانہ مخدوم ہاشم نے مزید کہا کہ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی ہے۔
مخدوم ہاشم نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کرلیا ہے، کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عوام کو مفت علاج کیلئے جلد ہی ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے جائیں گے۔