تازہ ترین

چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے پر کام جاری ہے، عاطف خان

پشاور(  آوازچترال رپورٹ  ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان محمد عاطف خان نے کہاہے کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ اس سلسلے میں خودآئندہ ہفتے چترال کا دورہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر اپم پی اے کیلاش وزیر زادہ، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت شاہد زمان، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابر خان، جنرل منیجر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر محمد علی سید، سرتاج احمد خان، عبد الطیف اور دیگر حکام بھی موجود تھے،  سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے موجودہ سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی،جس سے چترال میں مقامی سیاحت فروغ پائے گی،ضلع چترال میں سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے وہاں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ چترال کو آنے والے سیاح ان سیاحتی مقامات تک باآسانی پہنچ سکیں، سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ چترال میں کئی تاریخی فیسٹیول اور تہوار ہر سال منعقد کئے جاتے ہیں جہاں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی رخ کرتے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ان چھوٹے بڑے فیسٹیولز کو عالمی سطح پر اجاگرکیا جائے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت کو ایک برینڈ کے طور پر متعارف کیا جارہا ہے،آئندہ ہفتے چترال کے دورے کے دوران نئے سیاحتی مقامات کا تعین کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد ان مقامات کو آباد کر کے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button