تازہ ترین
پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے وفد کا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرء میں ملاقات ،بیگم کلثوم نواز کے لئے تعزیت کی۔

چترال ( نمائندہ آوازچترال) پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے ایک وفد نے ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کی قیادت میں رائے ونڈ لاہور میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اُن کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت۔اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے وفد کی آمد اور تعزیت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔مختصر بات چیت میں سابق وزیر اعظم میاں محمد شریف نے چترال کے لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفد میں حاجی محمد وزیر خان،محمد کوثر ایڈوکیٹ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،خورشید حسین مغل
ایڈوکیٹ،شمس السلام
ایڈوکیٹ،ساجد اللہ ایڈوکیٹ،عباد اللہ ،طاہر اللہ اور جاوید وزیر وغیرہ شامل تھے۔
Facebook Comments