53

لواری ٹنل میں دیر سکاؤٹس کی اہلکاروں کی طرف سے ایم این اے چترال کے ساتھ زیادتی قابل مذمت ہے۔سلیم خان

چترال (  نمائندہ آوازچترال) سابق ایم پی اے ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لواری ٹنل میں دیر سکاؤٹس کی اہلکاروں کی طرف سے ایم این اے چترال کے ساتھ زیادتی قابل مذمت ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل سیکیورٹی کا انتظام چترال سکاؤٹس کو ہی دیا جائے۔سابق ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ گذشتہ دونوں لواری ٹنل میں چترال کے منتخب ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کے ساتھ دیر سکاؤٹس کے جوانوں نے جو سلوک کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے وہ چترال کے چھ لاکھ آبادی کا واحد منتخب ایم این اے ہے کوئی دہشت گرد نہیں ۔اگر ایم این اے کا ڈرائیور غلط بھی ہے تو اس کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہونا چاہئے تھا۔اُنہوں نے کہا کہ دیر سکاؤٹس کے اہلکاروں کا رویہ سب کے ساتھ خراب رہا ہے، وہ نہ ہمارے زبان کو سمجھتے ہیں نہ ہمارے لوگوں کی ان کو پہچان ہے اور نہ ہی ہمارے کلچر کو وہ سمجھتے ہیں۔لہذا جو سلوک انہوں نے چترال کے ایم این اے کے ساتھ کیا ہے اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اُنہوں کور کمانڈرIIکور اورجی او سی ملاکنڈ ڈویژن سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل کے سیکیورٹی کا انتظام صرف اور صرف چترال سکاؤٹس کو ہی دی جائے اور اُنہوں چیئرمین این ایچ اے سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل کو لوگو ں کی آمدرفت کیلئے 24گھنٹے کھلا رکھا جائے۔

Facebook Comments