تازہ ترین

حکومت نے واقعی پاکستان کے جھنڈے کی جگہ تحریک انصاف کا جھنڈا رکھ کر چین سے معاہدہ کیا؟ سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر کی اصل حقیقت جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ) سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں میز پر پاکستان کے قومی کی بجائے تحریک انصاف کا پارٹی پرچم نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کے باعث تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے پاکستان دشمنی سے تعبیر کیا جارہا ہے ، ۔

 

اس تصویر کی کہانی کچھ یوں ہے کہ اتوار کوچین کی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی دفتر خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی ۔تحریک انصاف کے جانب سے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے یادداشت پر دستخط کیے۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاﺅ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button