تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا بلاسود قرضے دینے کا اعلان

پشاور۔صوبائی حکومت نے صحت انصاف کارڈ اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پیر کے روز بجٹ پیش کرتے ہو ئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی صحت انصاف انصاف کارڈ کا دائرہ قبائلی علاقوں تک توسیع کے لئے فنڈز کا اعلان کر چکی ہے اس سال صوبائی حکومت 8لاکھ مزید خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کریگی۔
اس بات کو یقینی بنائے گی کہ معذوروں ، بیواؤں اور بزرگوں کو صحت انصاف کارڈ تک رسائی حاصل ہو ۔انہوں نے کہاکہ ایسا نظام وضع کر رہے ہیں جس کے تحت اگر کوئی خاندان سروے میں شامل رہنے سے رہ گیا ہو وہ درخواست دیکر انصاف کارڈ حاصل کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ صوبے میں نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی اور تربیت کے لئے بجٹ میں پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے تحت غریب نوجوانوں لڑکیوں اور معذوروں کے لئے نئے پروگرام لائیں جائینگے ہم اپنے سو دنوں کے پروگرام کااہم وعدہ پورا کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button