انجمن ترقی کہوار حلقہ اویون کے زیر اہتمام طرحی محفل مشاعرہ اویون میں منعقد ہوا
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) انجمن ترقی کہوار حلقہ اویون کے زیر اہتمام ایک طرحی محفل مشاعرہ گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول اویون میں منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں شعراء اور ادب سے دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ اس محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی ویلج نائب ناظم اویون فضل الرحمن اور صدر محفل کے فرائض سنئیر صحافی اور شاعر محکم الدین نے انجام دی ۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں چترال کے معروف ادیب و شاعر صالح نظام صالح ؔ ، اور انجمن ترقی کہوار اویون کے صدر مولانا حافظ خوش ولی خان ولیؔ موجود تھے ۔ مشاعرے کی نظامت خالد ظفر ظفر نے کی ۔ جبکہ اس مشاعرے میں بمبوریت ، بریر ، اور غوچ ، کیسو اور اویون کے شعراء شریک ہوئے ۔ مشاعرے میں نواب خان دلکشؔ ، نذیرمحمد مظلوم ؔ ، عبدالربیؔ ، امان اللہ بیتاب ؔ ، مظفر الدین مظفر ؔ ، شکیل احمد شکیل ؔ ، امیر گل اعظم ؔ ، محمد اسرار گُل داودی ؔ ، مطیع الرحمن قمرؔ ، ذکریا عمر ذاکر ؔ ، سجاد علی ساجدؔ ، ظفر الدین سرور ؔ ، حافظ خوش ولی خان ولی ؔ اور صالح نظام صالح ؔ نے طرحی کلام پیش کی اور خوب داد وصول کی ۔ طرحی مشاعرے کے بعد چند غیر طرحی کلام بھی پیش کئے گئے ۔ مشاعرے کے اختتام پر انجمن کے جنرل سیکرٹری خالد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ماہ نومبر میں ضلعی سطح پر محفل مشاعرے کا انعقاد زیر غور ہے ۔ جس کیلئے انتظامات حتمی شکل دیے کے بعد دعوت نامے جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حلقہ اویون نے سابقہ ادوار میں بھی بہت شاندار محافل مشاعرے منعقد کئے ۔ اور انشاء اللہ نومبر میں منعقد ہونے والا مشاعرہ بھی تاریخی ثابت ہوگی ۔