تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے چترال میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

چترال (نمائندہ  آوازچترال) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے چترال میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا جو کہ 60دن تک جاری رہے گا جس کے دوران شہراور دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ عوا م میں آگہی پھیلائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ تقریب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ انجینئر فہم الجلال اور دوسروں نے مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہم کا باقاعدہ آعاز کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھائے گئے جنہیں ٹی ایم اے چترال نے ٹھکانے لگادیا جس میں مقامی سکول دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اورضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ دین اسلام میں صفائی کی اہمیت کو نصف ایمان کے برابر قرار دیا ہے اور دین فطرت ہونے کی بنا پر یہ بات روزمرہ کے مشاہدے میں بھی ہے کہ صفائی سے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اور صاف ماحول میں رہنے والے لوگ بھی طبیعت کے لحاظ سے نفیس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کو چترال میں کامیاب بنانے کے حوالے سے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ چترال میں اس مہم کو کامیاب کرکے دوسرے اضلاع کے لئے مثال قائم کریں۔ اس موقع پر صدر تجار یونین شبیر احمد بھی موجودتھے۔ انجینئر فہیم الجلا ل نے کہاکہ صفائی مہم کو صوبائی حکومت کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق چلائی جائے گی جس میں ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ مہم کے احتتام پر بھی اسے جاری رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button