”20 اکتوبر کے بعد لاکھوں سمارٹ فونز بلاک ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے پریشان کن خبر آ گئی، جان کر آپ واقعی یقین نہیں کر پائیں گے

لاہور ( آوازچترال رپورٹ) پاکستان میں جعلی انٹرنیشنل موبائل ایکویپمنٹ آئی ڈینٹیٹی (آئی ایم ای آئی) والے سمارٹ فونز کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں 20 اکتوبر کے بعد ملک بھر میں لاکھوں سمارٹ فونز کے ناکارہ ہو جائیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق جعلی آئی ایم ای آئی کے حامل سمارٹ فونز 20 اکتوبر کے بعد بلاک کر دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر 20 اکتوبر سے پہلے چیک کر لیں۔ کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیج کر تصدیق کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس وقت لاکھوں سمارٹ فون استعمال ہو رہے ہیں جو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور سمگل کر کے لائے گئے اور مارکیٹ میں انہیں کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مہنگے موبائل فون کی نقل بھی سستے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہے تاہم انہیں بھی بلاک کر دیا جائے گا اور جو لوگ پہلے ہی ایسے فون خرید چکے ہیں، وہ بھی اس آپریشن کی زد میں آئیں گے۔
اگر آپ بھی اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنا چاہتے ہیں تو ڈائلر میں *#06# ملا کر آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کریں اور اسے ایس ایم ایس میں لکھ کر 8484 پر بھیج دیں۔ اس کے علاوہ آپ اینڈرائڈ کیلئے دستیاب ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کر کے بھی آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کر سکتے ہیں یا پھرwww.dirbs.pta.gov.pk وزٹ کریں۔