تازہ ترین

اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے محکمہ ریونیوحکام کو سمری جلد وزیر اعلیٰ کو بھیجنے کی ہدایت

پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) خیبر پختو نخوا کے وزیر ما ل شکیل احمد نے متعلقہ حکا م کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع چترال میں جا ری اراضی بندوبست کی جلد تکمیل کو یقینی بنا ئیں اور اس سلسلے میں درپیش رکا وٹوں کو ان کے نو ٹس میں لا ئیں تا کہ اُنہیں بروقت دور کیا جا سکے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے بد ھ کے روز پشاور میں ضلع چترال کی اراضی بند وبست اور اپر چترال کو ضلع کی حیثیت دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں تحر یک انصا ف کے رہنما اور صوبا ئی حکو مت کے تر جما ن شوکت یو سفزئی ،ممبر صوبا ئی اسمبلی وزیر زادہ ، ڈائر یکٹر لینڈ ریکا رڈ، ڈپٹی سیکر ٹری ریو نیو اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ اجلا س میں ضلع چترال میں 16 سال سے جا ری اراضی بندوبست اور اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔ چترال ٹائمز کو موصولہ ہینڈ آوٹ کے مطابق صوبا ئی وزیر نے اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے محکمہ ریو نیو کے حکا م کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کو جلد سمری ارسا ل کر یں تا کہ لوازما ت کے ساتھ وہا ں کی زمینو ں سے متعلق مسا ئل بھی حل ہو سکیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ چترال کے بند وبست پروگرام میں کا م کر نے والے کنٹریکٹ ملا زمین کو مستقل کر نے کے لئے بھی اقداما ت کئے جا ئیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button