تازہ ترین

’’عمران خان کی اس حرکت سے چین کو بے حد غصہ چڑھ جائے گا کیونکہ۔۔۔‘‘ چینی اخبار نے تہلکہ خیز وارننگ دے دی، پاکستان کی سب سے گہری دوستی خطرے میں پڑ گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی سی پیک کا عظیم الشان منصوبہ شدت کے ساتھ زیربحث آیا کہ اس بحث میں تنقید کا عنصر نمایاں تھا۔ کئی ذمہ دار حکومتی عہدیداروں کی طرف سے پے درپے ایک سال تک سی پیک کے منصوبوں پر کام روک دینے اور کبھی ان پر نظرثانی کرنے جیسے بیانات آئے، جس پر چین کو شدید تشویش لاحق ہوئی اور فوری طور پر چینی وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر چلے آئے اور پاکستانی آرمی چیف کو بھی چین کا دورہ کرنا پڑا۔ اب وزیراعظم عمران خان کی حکومت سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے کا ایک اعلان بھی کر چکی ہے، جس پر ایک چینی اخبار نے ایسی وارننگ دے دی ہے کہ حکومت کے اس اقدام کے باعث پاک چین دوستی ہی خطرے میں پڑتی نظر آ رہی ہے۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے اپنے آرٹیکل میں بتایا ہے کہ ’’پاکستان سی پیک کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ قربتیں بڑھا کر چین کو غصہ چڑھانے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔ چین واضح کر چکا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور خالصتاً معاشی پروگرام ہے، جو اس کے نام سے ہی ظاہر ہے لیکن پاکستان کی طرف سے بیانات جاری ہو رہے ہیں کہ سعودی عرب بھی سی پیک کا ’سٹریٹجک پارٹنر‘ بننے جا رہا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی انتظامیہ کو میمو موصول نہیں ہوا۔ محض دو ہفتوں کے دوران اس نے 2اہم فیصلے کیے ہیں۔ سی پیک پر 2030ء تک 62ارب ڈالر خرچ کیے جانے تھے لیکن عمران خان انتظامیہ نے اس کا حجم کم کرکے 50ارب ڈالر کر دیا، جس سے بیجنگ سے گوادر تک جانے والے مغربی روٹ کے لیے فنڈز کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسرے پاکستانی حکومت سی پیک کے تحت ریلوے نیٹ ورک کے منصوبوں کا حجم بھی کم کرنے پر غور کر رہی ہے جو کہ معاہدے کے مطابق 8ارب ڈالر ہے اور حکومتی وزراء کے بیانات کے مطابق اسے 4ارب ڈالر تک کم کر دیا جائے آرٹیکل میں صحافی ٹام حسین نے مزید لکھا کہ ’’ پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چودھری نے سعودی عرب کو سی پیک میں پارٹنر قرار دیا، تاہم اگلے ہی روز اپنا بیان واپس لے لیا لیکن اس سے یہ تاثر اور مضبوط ہو گیا کہ عمران خان کی حکومت اپنے ’فولادی بھائی‘ (Iron Brother)کے ساتھ کلی طور پر ایماندار یا مخلص نہیں ہے۔پاکستانی حکومت کے یہ انتہائی شدید اقدامات کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کی ہنگامی کوشش ہے جو اس وقت ریکارڈ حد تک بڑھ چکا ہے اور دوسری طرف ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ عمران خان اس کا ذمہ دار سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کو قرار دے رہے ہیں، جو سی پیک کے حوالے سے اس قدر پرجوش تھی کہ اس نے چین کی طرف سے کی جانے والے اتنی بڑی سرمایہ کاری کے پاکستان کے بیرونی اخراجات پر اثرات کا ادراک ہی نہیں کیا۔نئی پاکستانی انتظامیہ کے یہ اقدامات چین کے لیے فکرمندی کا باعث بن رہے ہیں۔ سرکاری طور پر چین اپنے اس موقف پر مصر رہے گا کہ وہ پاکستان کی خواہش کے مطابق سی پیک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ چینی حکومت ممکنہ طور پر عمران خان کو تسلی دینے کے لیے سی پیک کے موجودہ اور مستقبل میں ہونے والے معاہدوں کے قواعدوضوابط کو مزید بہتر کرنے پر متفق ہو سکتی ہے، دوطرفہ قرض کی واپسی کی مدت کا ازسرنو تعین کر سکتی ہے، اور پاکستانی برآمدات پر ٹیرف میں نرمی لا سکتی ہے، لیکن صدر ژی جن پنگ یقیناًگومگوں کی اس صورتحال پر پریشان ہوتے ہوں گے کہ آیا پاکستان میں بننے والے اس انتہائی اہم منصوبے سے چین کو کچھ حاصل بھی ہو گا یا پھر یہ معاشی صدمے سے دوچار ہو گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button