تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی “ کے قیام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( آوازچترال )وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی “ کے قیام کا اعلان کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہعام لوگوں کو گھربنا کردیں گے ، نوجوان کنسٹرکشن کمپنی خود شروع کریں اور انڈسٹری میں شامل ہوں،ہماری کوشش ہے کہ بیروزگار نوجوان ہاوسنگ اسکیم سے روزگار ملیں،اسکلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔گھروں کے لیے60 دنوں میں رجسٹریشن مکمل کرنی ہے ،اسٹیٹ بینک کیساتھ ملکر نیشنل فنانشل ریگولٹری باڈی   کیل دیں گے ،نیشنل فنانشل ریگولٹری باڈی کا قیام 60 دنوں میں ہوجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہاوسنگ پالیسی قوم کے سامنے لے کرآ رہاہوں،ماضی کی حکومتوں نے بے دردی سے قرضے لیے ،ہاو¿سنگ ایک ایسی انڈسٹری ہے جس سے سارا ملک چلتاہے،آج ہمیں قرضے کی قسط واپس کرنے کیلئے مزید قرضہ چاہیے،ملکی قرض6ہزارارب روپے سے30ہزار ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ جو اہم اصلاحات کررہے ہیں ان کےاثرات 6ماہ بعد سامنے آئیں گے،حکومتی اصلاحات کےاثرات آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے،ہر سال 10ارب ڈالر کی پاکستان میں منی لانڈرنگ ہوتی ہے،30 ارب روپے کے ترسیلات زرپاکستان میں ہرسال آتی ہیں،یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاخسارہ ہے، پی ٹی آئی کو18ارب ڈالرکاخسارہ پچھلی حکومت سے تحفہ ملا ہے،آنےوالے نوں میں پاکستان کے پاس اتنے ڈالرزنہیں ہیں کہ قرضوں کی قسط واپس کرسکیں،ہمیں قرضہ اس لیے چاہیے کہ قرضے کی قسطیں اداکردیں، 10 سے 12ارب ڈالر کی کمی پوری کرنے کیلئے دوراستے ہیں،ڈالر کی کمی دورکرنے کے دوراستے ہیں،دوست ممالک یا آئی ایم ایف ،حوصلہ رکھیں، گھبرانے کی بات نہیں، ایک چھوٹا سے عرصہ ہے، میں اس مشکل سے نکالوں گا،کچھ عرصہ مشکل دور سے گزرنا پڑے گا،میں پاکستان کو اس مشکل دور سے نکالوں گا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ 40 صنعتیں ہاوس انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں، ہاو¿سنگ پاکستان میں وہ لوگ افورڈ کرسکتے ہیں جن کے پاس پیسا ہے، امریکامیں 80 فیصدلوگ قرضہ لے کر گھربناتے ہیں،بھارت میں 11 اور پاکستان میں 0.25فیصد لوگ قرضہ لے کر گھر بناتے ہیں،50 لاکھ گھر 5 سال میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ میں نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی کو مانیٹر کرونگا،رکاوٹوں کو دورکروں گا،کچی آبادیوں کی تفصیلات اکٹھی کرر ہے،ہاو¿سنگ اسکیم کیلئے نادرا کیساتھ ملکر ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہے ہیںپاکستان بھر میں کچی آبادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا،اسلام آباد کی سب سے قیمتی زمین پر کچی آبادی قائم ہے،پاکستان کے 7 شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں،پہلے عوام سے ڈیمانڈ لیں گے اور پھر گھروں کی تعمیر کی جائے گی،گھروں کے لیے60 دنوں میں رجسٹریشن مکمل کرنی ہے،اسٹیٹ بینک کیساتھ ملکر نیشنل فنانشل ریگولٹری باڈی تشکیل دیں گے ،نیشنل فنانشل ریگولٹری باڈی کا قیام 60 دنوں میں ہوجائےگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button