تازہ ترین

نئے سیاست دانوں کوالیکشن میں غریب بڑے یاد آتے ہیں،ہم روزگاردیتے ہیں یہ نوکریوں سے نکال رہے ہیں:خورشید شاہ

کراچی ( آوازچترال) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے سیاست دانوں کوالیکشن میں غریب بڑے یاد آتے ہیں، نئی حکومت نے غریبوں کوسہانے خواب دکھائے تھے، خان صاحب!اپنے وعدوں کوپورا کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی،گیس مہنگی کردی ، کہتے ہیں 50 لاکھ لوگوں کوگھربناکردیں گے،شہبازشریف نے آشیانہ سکیم شروع کی توانہیں جیل بھیج دیا، نئی حکومت نے غریبوں کوسہانے خواب دکھائے تھے،نئے سیاست دانوں کوالیکشن میں غریب بڑے یاد آتے ہیں، مہنگائی ختم کرنے والوں نے بجلی مہنگی کردی، خان صاحب!اپنے وعدوں کوپورا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سکھرمیں لاکھوں ایکڑاراضی ہم نے واگزارکرائی، ہم نے کسی افغانی یاایرانی کونہیں پاکستانیوں کونوکریاں دیں،ہم روزگاردیتے ہیں یہ نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button