ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو7.1ارب ڈالردینے کا اعلان

اسلام آباد( آوازچترال) وزیرخزانہ،وزیرمنصوبہ بندی،وزیر تعلیم سے ملاقات کے بعد ایشائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی )نے پاکستان کے لئے ایسا اعلان کر دیا کہ آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہیں رہے گی ۔نجی ٹی وی چینل’جیونیوز“ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کوکرنٹ اکاو نٹ خسارہ اورمالیاتی خسارے کاسامنا ہے،پرائیویٹ شعبے کی ترقی،تجارتی فروغ اوراداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے اس لئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو7.1ارب ڈالر فرا ہم کرے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مذکورہ رقم 3سال میں اداکی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رقم پائیداراورمجموعی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے دی جائیگی،مالی امدادکوتوانائی،بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ،اداروں کی اصلاحات کے شعبے میں استعمال کیا جائیگا،پرائیویٹ شعبے کی ترقی،تجارتی فروغ اوراداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے،اے ڈی بی بینک تعلیم،صحت اورسماجی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کیساتھ کام کررہاہے۔واضح رہے ا ے ڈی بی کے عہدیدارنے گزشتہ دنوںوزیرخز ا نہ ،وزیرمنصوبہ بندی،وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھی، اے ڈی بی نے حکومت کومختلف منصوبوں اوراصلا حاتی ایجنڈے میں بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے