ڈی پی او چترال فرقان بلال نے اتوار کے روز علاقہ تورکہو میں کھلی کچھری منعقد کی

چترال ( آوازچترال رپورٹ ) ڈی پی او چترال فرقان بلال نے اتوار کے روز علاقہ تورکہو میں کھلی کچھری منعقد کی۔ جس میں علاقہ تورکہو سے تعلق رکھنے والے مشیران، یونین کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اور علاقے کے مسائل سے ڈی۔پی۔او چترال کو آگاہ کیا گیا۔ چیدہ چیدہ مسائل جن کا تعلق پولیس سے تھا ڈی۔پی۔او چترال نے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے جن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا شامل تھے۔
عمائدین نے علاقے کے دوسرے مسائل سے بھی ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا جس پر ڈی۔پی۔او چترال نے ان مسائل کو متعلقہ اداروں کے سربراہان تک پہنچانے کی یقین دہانی کی۔ پولیس سے متعلق شکایات سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا گیا۔ اجتماعی طور پر تورکہو کے عمائدین نے پولیس کے کارگردگی کو سراہا اور مزید اس میں بہتری لانے پر زور دیا۔ اور علاقے کی وسعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال سے مزید پولیس نفری علاقہ میں تعینات کرنے کی درخواست کی۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ کھلی کچہری اختتام پزیر ہوئی۔