تازہ ترین

عمران خان اردگرددیکھیں کرپشن کی زندہ علامتوں کےمحافظ ہیں،بتائیں بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے :مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب!شہبازشریف کی گرفتاری کے پہلے ہی دن آپ کی گھبراہٹ عیاں ہے آگے جا کر کیاں کریں گے ،عمران خان نے کرپشن کے نام پر غریب کے منہ سے روٹی چھینی ہے،اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیاہے ،اپنے 100دن کے پلان کی نکلتی ہوئی ہوا نہ چھپائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، ان کی کابینہ تاریخ کی کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔ترجمان ن لیگ نے کہاکہ پاکستانیوں نے اربوں ڈالر کی دبئی میں پراپرٹیزخریدی ہیں،عمران صاحب،آپ کا،آپ کی بہنوں،دوستوں کانام بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں میں سرفہرست ہے،قوم انتظار میں ہے کہ کب آپ یہ سرمایہ واپس لوٹائیں گے؟دبئی میں 60ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی بہنوں کی ہے،عمران خان کی بہنوں کاکوئی ذرائع آمدن نہیں،سوائے خیراتی اداروں کے بورڈزارکان کے،عمران خان اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟زلفی بخاری، علیمہ خان،علیم خان،جہانگیرترین کی بیرون ملک پراپرٹیزکی نیلامی کی تاریخیں بتا ئیں؟مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب!رونا چھوڑیں یہ بتائیں غریبوں سے روٹی کا نوالہ کیوں چھینا؟،عمران خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی؟خیبرپختونخوا کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی؟عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کا45ارب کاقرض کیوں لیا،وہ کہاں گیا؟2017-18 میں کے پی حکومت کا 55 ارب روپے کا خسارہ تھا،قوم کو کب بتائیں گے؟عمران صاحب !قوم کو جواب دیں کہ سٹاک ایکسچینج 40 فیصد کیوں،کیسے نیچے گئی؟عمران صاحب دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا؟۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہاجارہاہے عثمان بزدار کوغربت کی وجہ سے عہدہ دیا گیا،22سال تبدیلی کے دعوے کے بعدایساوزیراعلیٰ بنایاجوایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا،بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواب کووزیراعلیٰ کیوں بنایا؟اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیا ہے،جسٹس(ر)وجیہہ،جنرل(ر)حامدخان،اکبربابرنے پاکستان تحریک انصاف میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی اس لئے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button