استاد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز /بوائزکالج بونی اور چترال میں تقاریب
چترال( آوازچترال رپورٹ )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اور چپس چترال کے زیر اہتمام استاد کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروگرام کالج کے ھال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت صائمہ قصور اور صباحت نے حاصل کی۔ اس کے بعد حضورﷺ کی شان عقیدت میں عارفہ اور نازیہ حسن نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ محفل کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ کر رہے تھے جبکہ مہمان خصوصی کیلئے ڈی ایس پی مستوج ایم پرویز تھے۔ اسٹیج کی فرائض شاہانہ گلفام اور زینت بہار نے ادا کی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمانوں میں ایجوکیشنسٹ بی بی نور ، ایجوکیشنسٹ سعید اللہ جان، اور فرسٹ لیڈی ڈاکٹر سلیمہ حسن نے ٹیچر ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کے جملہ حقوق کے حوالے سے جامع و مدلل خطا ب کئے۔ اس پروگرام میں پروفیسر مقصود احمد، پروفیسر خلیل احمد، پروفیسر افضل الدین نے بھی ٹیچر دے کے حوالے سے خطاب کئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق ہر حال میں ان کو ملنی چاہئے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کالج ھذا کے خالی اسامیوں کو پر کرنے پر زور دیا جو کہ کالج ھذا میں 20گریڈ کا ایک پوسٹ ، 19گریڈ کے چار پوسٹ ، 18گریڈ کے پانچ پوسٹ ، اور 17گریڈ کے دو پوسٹ خالی ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس امر پر توجہ دینے کی طلب کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں طالبعلم صباحت اور ساتھی ٹیچر ڈے کے حوالے سے ترنم پیش کی اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام کے آخر میں CHEPSچترال کی طرف سے ہوسٹل کی بہترین صفائی کو برقرار رکھنے پر عاصمہ اور شازیہ کو اعزازی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔اس کے علاوہ ٹیچرز سمیت آئے ہوئے مہمانوں کو بھی تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔اس کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی میں پروگرام کا انعقاد ہوا اور میوزیکل نائٹ شو کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اسی طرح اساتذہ کے دن کی مناسبت سے ایک اورتقریب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں منعقد ہو ئی .پروگرام کا با قا عد ہ آغاز تلاوت پاک سے ہو ا ۔اسکے بعد BS انگلش کی طا لبہ نے حمد با ری تعا لیٰ پیش کیا ۔اس کے بعد فرسٹ ائیر آر ٹس کی طا لبات نے نعت رسو لﷺپیش کر نے کی سعا دت حاصل کی ۔
اسا تذہ کی اہمیت کے حوالے سے فر سٹ ائیرکی طا لبہ نے تقریر پیش کی ۔دور جد ید کے چلینچزاور استاد کے کردار پر مبنی تقاریر پیش کی گئی ۔ BSاور F.Sc کی طا لبات کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ ہو ا طا لبا ت نے ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں اساتذہ کے لئے نظمیں بھی پیش کیں۔تقریب کے اختتام پر کا لج کی پر نسپل نے اس دن کی مناسبت سے اپنے خیا لا ت کا اظہار کر تے کہا کہ دور جدید کا مقابلہ کر نے کے لئے اسا تذہ اپنا کردار ادا کر یں۔ طالبات کی زہنی تربیت کے سا تھ سا تھ عملی تربیت اور کردار سازی بہت ضروری ہے جسکے لئے اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتیں برو کا ر لا ئیں ۔ انہوں نے طا لبات کو محنت و لگن سے کا م لے کر معا شرے میں نام کما نے اور بہترین انسان کے روپ میں اعلیٰ مقام حا صل کر نے پر زور دیا ۔استاد کی کا میا بی تب سا منے آتی ہے جب اسکا شا گرد زندگی کی دوڑ میں سب سے اگے رہے ۔استاز اور شاگرد
کا رشتہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہو ئے ملک و قوم کی تر قی میں اپنا کردار نبھا نا ہے .