تازہ ترین

ملک میں دو طرح کے سیاستدان ہیں،ایک نیب زدہ اور ایک نیب زادے ہیں،زلفی بخاری،بابر اعوان ،پرویز خٹک ، جہانگیر ترین نیب زادے ہیں۔

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)رہنما اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ ملاقات نشاندہی کر رہی تھی سیلیکٹ وزیر اعظم اسے سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرے گا، شہباز شریف کا واقعہ عمران خان اور چیئرمین نیب ملاقات کی کڑی ہے۔جیونیوز کے مطابق اے این پی کے رہنما زاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مشرف دور سے شروع ہونیو الا احتساب آج بھی اسی طریقہ کار سے چل رہا ہے، عمران خان سے چیئرمین نیب نے جب ملاقات کی تو صرف اے این پی نے اعتراض کیا تھا،ملاقات نشاندہی کر رہی تھی سیلیکٹ وزیر اعظم اسے سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرے گا،شہباز شریف کا واقعہ عمران خان ، چیئرمین نیب ملاقات کی کڑی ہے، عمران خان پر تو خود کے پی کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا کیس ہے، عمران خان پر کیس میں سارے قانونی تقاضے نظر انداز کیے گئے، ملک میں دو طرح کے سیاستدان ہیں،ایک نیب زدہ اور ایک نیب زادے ہیں،زلفی بخاری،بابر اعوان ،پرویز خٹک ، جہانگیر ترین نیب زادے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button