تازہ ترین

قطر کی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی کام کر گئی ! پی ٹی آئی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ، بڑا فیصلہ واپس

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)  قطر کی جانب سے سنگین نتائج کی تنبہیہ کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سابقہ دعوے کے برخلاف فیصلہ کیا ہے کہ قطر کے ساتھ طے پانیوالے 15سالہ ایل این جی معاہدے کی خفیہ شقیں افشا نہیں کی جائیںگی۔دی نیوز کے مطابق  قطر کے حکام نے نرم الفاظ میں پاکستانی حکومت کو اعلیٰ ترین سطح پر یہ پیغام پہنچادیا ہے کہ ایل این جی معاہدے کو پبلک کرنا نا مناسب ہوگا کیوںکہ قطر اور دیگر ممالک اور کمپنیوں کے درمیان ایل این جی معاہدےپر بات چیت جاری ہے اور یہ کہ پاکستان کو یکطرفہ طور پر معاہدے کو افشا کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ذریعے کے مطابق حالیہ ملاقاتوں میں قطر نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان حکومت کے ساتھ معاملہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق دس سال کے بعد اگر فریقین راضی ہوتے ہیں تو ایل این جی کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ تاہم اہلکار کئے مطابق قطر کی حکومت پاکستان کی طرف سے جائز تشویش کو ماننے کیلئے تیار ہے لیکن معاہدے کو پبلک کرنا ناقابل قبول ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button