91

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے بروغل میں جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا۔

بروغل ( آوازچترال رپورٹ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ دنوں بروغل میں جاری   کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا۔ جس میں پولو گراؤنڈ، سٹیڈیم، کمیونٹی ریسورس سینٹر اور پانچ عدد گیسٹ ہاؤس شامل ہیں۔AKAH کی جانب سے عمادالدین اور جبران نے مہمانوں کو جاری اور پایہ تکمیل تک پہنچنے والے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر انتہائی پسماندہ علاقے کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کاموں کا جال بچھانے پر کمانڈنٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور AKAH کے نمائندوں کو داد و تحسین سے نوازا۔اور ضلعی انتظامیہ وپاک آرمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ یاد رہے کہ AKAHمذکورہ پروجیکٹس کے علاوہ بروغل کے پسماندہ علاقے کے تقریبا تمام دیہات کے لئے جن میں لشکر گاز،چل مر آباد، اوقاون، اشکار واز، میدان، چکار، گریل ، کچ، جنگل کوئے، اینکی پوں، کند خون، پیچ اوچ اور یارحون لشٹ میں واٹر سپلائی سکیم پر بھی کام کررہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ علاقے کے عوام AKAH کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی جو کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگی۔آخر میں AKAHکی طرف سے عماد الدین نے حوصلہ افزائی پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments