کیا یہ انصاف ہے؟ نیب افسران کی نواز شریف کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز سننے والے احتساب عدالت کے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے ہیں جن میں اس ملاقات کو شریف خاندان کیخلاف زیر التواء ریفرنسوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے دونوں ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی جو عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے موقع پر پاناما پراسیکیوشن ٹیم کے سپروائزر اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب اور ججز کے درمیان ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔احتساب عدالت کے جج صاحبان سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی کے رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ ملاقات کیسی رہی؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ ’ہمیں ادھر مسئلہ ہیں، تفتیشی افسران کے آفس کا مسئلہ ہے، ہمارے وکیلوں کا یہاں چھوٹا سا کمرہ ہے اور اےسی کا بھی مسئلہ ہے