تازہ ترین

عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست قابل سماعت قرار

لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری قابل سماعت قرار دے دی ہے۔عدالت نے انتخابی عذداری پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اکتوبر کو جواب طلب کر لیا

جسٹس شاہد وحید نے این اے 95 سے ناکام امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔انتخابی عذداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواستگزار عبدالواہاب بلوچ کی جانب سے مبین قاضی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں اور الیکشن ایکٹ 2017 ء پر عمل درآمد بھی نہیں کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے اور این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو 18 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button