تازہ ترین

شہبازشریف کو نیب نے گرفتار کر لیا

(نمائندہ آوازچترال)لاہور

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف صاف پانی سکینڈل میں نیب میں پیشی کیلئے آئے تھے لیکن نیب نے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ شہبازشریف کے راجہ قمر السلام کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ شہبازشریف جب نیب پیش کیلئے آئے تو افسران کی جانب سے آج ان سے تفتیش نہیں کی گئی بلکہ ان کے سامنے تین فائلیں رکھیں گئیں اور انہیں کہا گیاکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں اس لیے آپ کو حراست میں لیا جاتاہے ۔نیب لاہور کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، ممکنہ طور پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں سابق سرکاری افسر احد چیمہ اور فواد حسن فواد بھی گرفتار ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ شہبازشریف کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیاہے لیکن نیب کے تین افسران ان سے تفتیش کر رہے ہیں اور انہیں اندر بٹھایا گیاہے اور ان کی گرفتار سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 67 دن سزا کاٹنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا معطل کر دی تھی اور شریف خاندان کے تینوں افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دو روز قبل ہی تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button