تازہ ترین
چترال ماڈل کالج کے تین طلباء نے میڈیکل اور انجینئر نگ کا لجوں کے لئے ایٹا کے ٹیسٹ میں نمایاں کا میابی حاصل کی
چترال(نمائندہ آوازچترال)چترال ماڈل کالج نزد پولو گراؤنڈ چترال کے تین طلباء نے میڈیکل اور انجینئر نگ کا لجوں کے لئے ایٹا ٹیسٹ 2018 میں نمایاں کا میابی حاصل کی حسیب احمد ولد خو رشید احمد موڑ دہ چترال نے میڈیکل ٹیسٹ میں512 جبکہ منیب ہا شم ولد محمد ہاشم خان مغلاندہ نے481 نمبر لیکر چترال کا کوٹہ حا صل کیا ۔اس سے پہلے انجینئر نگ کے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد چترال کی سیٹ چترال ماڈل کالج کے نو ر لا امین ولد نو ر صائب خان شوست یارخون کو مل چکی ہے۔
Facebook Comments