تازہ ترین

پہلے پیسے ہمارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں پھر یہ کام شروع کریں گے، پاکستان نے سعودی عرب سے حیرت انگیز مطالبہ کر دیا

اسلا م آباد ( آوازچترال رپورٹ) پاکستان ٹوڈے پرافٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کی جائے، رپورٹ کے مطابق تجویز کردہ منصوبے کے مطابق حکومت کے اکاؤنٹ میں ڈالرز ٹرانسفر کیے جاتے ہیں جس کے بعد منصوبوں پر کام شروع کیا جاتا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری ٹیم نے منصوبے کے فنڈ کی پیشگی ادائیگی سے انکار بھی نہیں کیا ہے ، دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر پیٹرولیم جلد پاکستان ا دورہ کریں گے جس میں گوادر میں آئل ریفانئری کے قیام کے معاہدے پر باضابط دستخط کئے جائیں گے۔ سعودی حکومت نے کہا کہ جس سیکٹر میں آپ چاہتے ہیں ہم وہاں انوسٹمنٹ کو تیار ہیں، سی پیک میں بھی ان کی دلچسپی تھی، سعودی عرب جی ٹو جی معاہدے کے تحت آئل ریفائنری پر معاہدہ ہو گا ،سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی جانب سے پی ایس او اور سعودی کمپنی آر امکو کے درمیان معاہدہ ہو گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاہدے کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی گئی ہے،سعودی وزیر پیٹرولیم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں باضابطہ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ آئل ریفائنری گوادر میں قائم کی جائے گی اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہم نے پٹرولیم کے شعبے میں مزید چار منصوبوں کی پیشکش کی ہے، سعودی عرب حکومت کو ساؤتھ نارتھ پائپ لائن اور 10باکس پر کام کی دعوت دی ہے، سعودی سرمایہ کاری پر چین کو تحفظات نہیں، تیل ادھار لینے کے حوالے سے سعودی وفد کے ساتھ کوئی بات نہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی وفد نے دورہ پاکستان کے دوران ایران اور قطر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،میڈیا نے غلط خبر چلائی، قطر اور ایران کے ساتھ بھی ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی سفیر سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے ایران بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button