عمر ایو ب . چترال میں اوور بلنگ کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا
پشاور( آوازچترال رپورٹ ) عنقریب چترال کیلئے میٹر ریڈروں کی اسامیاں دی جائیں گی اوور بلنگ کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں وزیر بجلی عمر ایو ب نے چترال سے ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی سے ایک ملاقات کے دوران کیا اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے ان کو بتایا کہ 21 ہزار صارفین کیلئے صرف 3 میٹر ریڈر موجود ہیں مولانا چترالی نے وزیر بجلی عمر ایوب سے اوور بلنگ کے مسئلہ پر بھی بات کی وفاقی وزیر عمر ایوب نے مولانا چترالی کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی چترال میں میٹر ریڈروں کی اسامیوں کیلئے منظوری دی جائے گی اسی طرح اوور بلنگ کا گھمبیر مسئلہ بھی حل کرہو جائے گا مولانا چترالی نے کہا کہ انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے کہ کئی سالوں سے ریڈنگ کیے بغیر ہی بل بھیجے جا رہے تھے جب بجلی کی قیمت بڑھی تو سابقہ یو نٹ ملا کر وہ بھی بغیر ریڈنگ کے 50 ہزار سے ‘/000’50 1 تک کے بجلی کے بل لوگوں کو تھما دیے گئے مولانا چترالی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میٹر ریڈروں اور اوور بلنگ کا مسئلہ حل کیا جائے