تازہ ترین
حکومت نے گیس صارفین پر بجلیاں گرادیں، قیمتوں کااضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)حکومت پاکستان نے گھریلو گیس صارفین پر بجلیاں گراتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 10فیصد سے143 فیصد تک اضافہ کر دیا،گیس قیمتوں میں ضافے کا اطلاق27 ستمبر سے ہو گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرانے گیس کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا،گھریلو صارفین کے لیے گیس 10فیصد سے143 فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے، نو ٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ50 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنیوالوں کیلئے قیمت میں10 فیصد فی یونٹ اضافہ،100 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ15 فیصد مہنگی،ماہانہ200مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ20 فیصد مہنگی،ماہانہ300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ25 فیصد اضافہ،ماہانہ400 مکعب میٹر استعمال پر30 فیصد فی یونٹ اضافہ،ماہانہ500مکعب میٹر اور زائد گیس استعمال پر143 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن میں سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس فی یونٹ 30 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے ،عام صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں40 فیصد فی یونٹ اضافہ،کھاد سیکٹر کے لیے بطور فیول گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی،سی این جی سیکٹر کے لیے گیس40 فیصد فی یونٹ مہنگی ،کمرشل سیکٹر کے لیے گیس40 فیصد مہنگی،بجلی کارخانوں کے لیے گیس57 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
Facebook Comments