تازہ ترین

جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچرنکلے۔۔۔۔!!! پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کا عنقریب خاتمہ، (ن) لیگ کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پاگئے سینئر رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے، ن لیگ کا دعویٰ،جیو نیوز کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے انکشاف کیا ہےکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔معاملات ٹھیک کروانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔شہباز شریف تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں۔اگر آج شہباز شریف وزیراعظم ہوتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے تھنک ٹینک کو ابصورتحال کا ادراک ہو گیا ہے۔طے ہو گیا ہے کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ کرے۔جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچر نکلے  جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوئے۔رانا مشہور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2ماہ کے اندر پنجاب میں دوبارہ حکومت بنا سکتی ہیں۔جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ حالات ٹھیک ہونے تک نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ سخت رہے گا۔جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشود کے بیان پر رد عمل دیتے  ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام اس بات کا جواب اپنی پریس کانفرس میں دیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button