تازہ ترین

ڈبلیو ایف پی اورایف اے اوکی سرگرمیاں وی سی آوی ، پرواک اور سنوغر تک توسیع دی جائے۔۔بی ایل ایس او اجلاس

بونی ( آوازچترال رپو رٹ ) وی سی  ناظمیں ،نائب ناظمیں اور بی ایل ایس او کا مشترکہ اجلاس  بی ایل ایس اوآفس بونی میں منعقد ہوا ۔جس میں ویلج کونسل پرواک کے ناظم وور محمد ،نائب ناظم عیدی علی  وی سی ریشن کے ناظم شہزادہ منیر، وی سی بونی ٹو کے ناظم سلامت خان، وی سی بونی ون کے ناظم احسان الرحمن ،  وی سی آوی میراگرام کے نائب ناظم محمد نادر خان ،  وی سی چرون کے ناظم شیر عالم ،چیرمین   بی ایل ایس او سردار حسین شاہ ،بور ڈ ممبر ان افضل قباد اور شیر ہزار،منیجر   بی ایل ایس اوشیر افضل اور کوارڈنیٹر  ا بی ایل ایس اوختر الدیں نے شرکت کی۔اس موقع پر منیجر نے بتایا کہ گذشتہ سالوں سے ڈونر نہ آنے کی وجہ سے ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے میں ہمیں آپ کی تعاؤن کی ضرورت ہے ۔ناظمیں نے اس موقع پر اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم   بی ایل ایس او کی ہر ممکن امداد کرینگے ۔آپ نے   بی ایل ایس او کی کارکردگی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر قانونی پیچیدگیاں نہ ہوتی تو وہ اپنا تمام فنڈز   بی ایل ایس او کو دیکر خوشی محسوس کرینگے کیونکہ یہ ادارہ عوام کی شفاف اور بلا کسی تعصب کے کام کررہی ہے ۔  بی ایل ایس او کی خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کرینگے اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔اس موقع پر ذیل قراردیں منظور کی گئیں ۔ ڈبلیو ایف پی اورایف اے اوکے ذمہ داراں اور   سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی سرگرمیاں متاثرہ علاقوں (ویلج کونسل آوی ،پرواک اور سنوغر ) تک توسیع دے دیں کیونکہ یہ علاقے بھی سیلاب اور زلزلے سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ ،ممبر قومی اسمبلی ،ممبر صوبائی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ   بی ایل ایس او کے ساتھ تعاؤن کریں ۔علاقے میں کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں سے کہا گیا کہ وہ علاقے میں کام کرتے وقت   بی ایل ایس او کو اعتماد میں لے لیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button