تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس کے انتخابات،متفقہ طور پر سابق ایگزیکٹیو ممبر محمد وزیر خان صدر منتخب

چترال (نمایندہ  آوازچترال) چترال چیمبر آف کامرس کے انتخابات گذشتہ روز منعقد ہوئے ۔جس میں متفقہ طور پر سابق ایگزیکٹیو ممبر محمد وزیر خان کو صدر، ڈاکٹر نذیر احمد کو سنئیر نائب صدر اورحاجی سلطان محمد کو نائب صدرمنتخب کیاگیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر محمد وزیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ نئی کابینہ سابق صدور کے تعاون سے چیمبر کو ترقی دینے اور کاروباری لوگوں کے مسائل حل کرنےکی بھرپور کوشش کرے گی ۔ انہوں نے اتالیق حیدر علی شاہ اور حاجی محمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔کہ چیمبر کے ان سابق صدور کی مشاورت اور رہنمائی سے ہمیں اقتصادی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا چترال چیمبر کے سربراہان کےحکومت سے قریبی رابطے ہیں ۔ اور چترال کے معاشی مستقبل کو بہتر بنانے کے حوالےسے مختلف تجاویز حکومتی ذمہ دار حکام تک پہنچا دیے گئے ہیں ۔ جن کے فالو اپ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نےچیمبر کے ایگزیکٹیو باڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اور ان کے سپورٹ کی تعریف کی ۔اس موقع پر سابق صدر حیدرعلی شاہ اور بانی رکن سرتاج احمد خان نے نو منتخب کابینہ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو مبارکباد دی۔اور اس امید کا اظہار کیا ۔ کہ نئ کابینہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جترال کی بزنس کمیونٹی اور معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نےولی اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقینی دلایا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button