تازہ ترین

ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال کی کوغذی کے مقام پر کھلی کچہری،

چترال (  آوازچترال رپورٹ ) ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال   نے عوام کے مسائل سننے کی عرض سےکوغذی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ کوہ کے عمائدین، PLC کے ممبران اور اکابرین نے شرکت کی۔ علاقہ کوہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نمائندوں نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔ Image may contain: one or more people and outdoorجس میں پولیس سے متعلق مسائل بھی زیر غور آئے اور علاقہ کوہ کو در پیش دیگر محکموں سے متعلقہ چند اہم امور ڈی۔پی۔او کی وساطت سے متعلقہ افسران تک پہنچا نے کی درخواست کی گئی۔ ڈی پی او چترال نے بعض مسائل کوفوری طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کھلی کچہری کو عوام کوہ نے بہت سراہا اور آئندہ بھی اسطرح کے اجتماعات منعقدکرنے کی ڈی۔پی۔او چترال سے درخواست کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی اومحی الدین بھی موجود تھےImage may contain: one or more people, people on stage, people sitting and outdoor.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button