بغیر ہیلمٹ کے پٹرول بھی نہیں ملے گا؟
پشاور( آوازچترال رپورٹ)موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا بڑا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ہیلمٹ کا ہونا بہت ضروری ہے اگر ایسا نہ ہوا تو اس پر قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد پی ٹی آئی کے منیب سلطان چیمہ نے جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو حکومتی اقدامات کے مطابق ہیلمٹ پہننا ضروری ہے کیونکہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ان اقدامات کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔اس لئے یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت احکامات جاری کرے کہ پمپ مالکان ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل کو پٹرول نہ دیں اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کو حکومتی احکامات کا پابند کیا جائے جو پمپ مالکان احکامات پر عمل نہ کریں ان کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔