تازہ ترین

عثمان بزدار کا ہنی مون پیریڈ ختم، نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہو گیا

نجی ٹی وی پرمعروف صحافی نے ایک پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو یا تو علم تھا یا اندازہ تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کے لئے ذہنی طور پر تیار تھے، اس فیصلے سے اسی لئے ان کو زیادہ بڑا دھچکا نہیں لگا۔سینئر صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے لیکن ظاہر ہے کہ وہ سیاست میں فعال رہیں گے۔ معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر دو گروپ ہیں، ایک جہانگیر ترین کا اور دوسرا شاہ محمود قریشی کا گروپ ہے۔سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب شاہ محمود قریشی یہ چاہیں گے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں، معروف صحافی نے کہا کہ اگر موجودہ سیٹ اپ چلتا ہے تو شاہ محمود قریشی کی خواہش ہو گی کہ وہ وزارت خارجہ چھوڑ دیں اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کامنصب سنبھالیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button