تازہ ترین

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کا دورہ مستوج،کھلی کچہری کا انعقاد

مستوج( آوازچترال رپورٹ ) گزشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے اپنے دورہ چترال کے دوران مستوج کا وزٹ کیا اس موقع پر مستوج میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں یوسی مستوج، یوسی ڑاسپور اور یوسی یارخون سے تعلق رکھنے والے ناظمین و ممبران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے مشترکہ طور پر مندرجہ ذیل مطالبات کمیشنر ملاکنڈ ڈویژن کے سامنے رکھے۔ 1:گزشتہ دور میں بونی مستوج روڈ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات اور اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کروایا جائے۔ 2:گولین گول بجلی کی ٹرانسمیشن لائن مستوج، یارخون اور ڑاسپور تک بچھا کر عوام کو بجلی کی سہولت بہم پہنچانا۔ 3: ڑاسپور، مستوج اور یارخون تا بروغل کے عوام کی سہولت کے لئے مستوج کے مقام پر نادرا کے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ 4: ریشن پاور ہاوس کی جلد از جلد تعمیرِ نو کو یقینی بنانا۔ 5: سی این ڈبلیو کی اسکیموں خصوصا سڑکوں کی مرمت کے کاموں کی درست طریقے سے جانچ پڑتال کیا جائے۔ 6: اے کے آر ایس پی اور عالمی ادارہ خوراک یعنی ولڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے چلنے والی پراجیکٹ کو مستوج، ڑاسپور اور یارخون یوسیز تک وسعت دی جائے۔ 7: سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ عوام کے لئے سولر سسٹم کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ 8: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کا مستوج میں قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے تاکہ یارخون، مستوج اور ڑاسپور کے عوام کو سہولت مل سکیں۔ 9: جنگلات کے نگہبانوں کی 9 مہینوں سے بند اجرتوں کی فوری ادائیگی کی جائے۔ کمیشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اس سارے مطالبات کو جائز قرار دے کر فورا ان پر عمل درآمد کی یقین دھانی کرائی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button