تازہ ترین

’’بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری‘‘ تحریک انصاف کی حکومت بے گھر افراد کیلئے اسلام آباد سے قریب کس جگہ پر نیا شہر تعمیر کریگی؟ 15اکتوبر سے شہریوں سے درخواتیں طلب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)بےگھرافراد کےلیےخوشخبری ،مرکزکی سطح پرقائم ٹاسک فورس نےابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا, 15اکتوبر سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ، کلر کہار اور بھیرہ کے درمیان نیا شہر بھی آباد کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے چپکے سے بڑا کام کر دیا ہے اور بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ مرکز کی سطح پر گھروں کی تعمیر کے حوالے سے قائم ٹاسک فورس نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور 15اکتوبر سے شہریوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ کلر کہار اور بھیرہ کے درمیان نیانیا شہر بھی آباد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی اور گھروں کی تعمیر کیلئےاپنا گھر کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی جبکہ اتھارٹی بنانےکیلئے پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں سےقرارداد منظورکروائی جائےگی وفاقی حکومت بےگھر افراد کےلیےقانون سازی کرےگی،15اکتوبرسےگھروں کی طلب کاڈیٹا اکٹھا کیاجائےگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button