تازہ ترین

چترال کے دو اے ڈی ای اوز کو ایس ڈی ای او/اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی ایس 17 ) کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

  چترال (  آوازچترال رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے محکمہ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 59اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز بی پی ایس 16کو سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (بی ایس 17منیجمنٹ کیڈر ) کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ترقی پانے والوں میں چترال کے دو اے ڈی ای اوز محبوب الہیٰ ساکن بروز اور شہزاد ندیم ساکن چترال شامل ہیں ۔ جنھیں باقاعدہ ریگولر بنیادوں پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے ۔ تاہم ان کی پوسٹنگ بعد میں کی جائیگی
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button