69

ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاریاں، حکومت نے میڈیا کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا،عمران خان اب میڈیا کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

لاہور(نیوزڈیسک)ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاریاں، حکومت نے میڈیا کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا،عمران خان اب میڈیا کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے اپنے خلاف اُٹھتی آوازوں کو خاموش کرانے کے لئے میڈیا کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر میڈیا آزاد ہے تو اس آزاد میڈیا کے سب سے بڑے بینیفیشنری بھی عمران خان ہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے بعض ساتھی ان کو بتارہے ہیں کہ فلاں چینل پر آپ کےخلاف بات ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہونا چاہئے اس لئے کہ اب آپ وزیراعظم ہے ، رؤف کلاسرا نے انتباہ کیا کہ عمران خان کو بھی ایک بات ذہن میں رکھ لینی چاہئے کہ پاکستان میں اگر میڈیا اور عدلیہ آزاد نہیں ہونگے اور آپ میڈیا کو دبانے کے لئے ایساقانون لانے کی کوشش کریں گے تو پھر ان کا حشر بھی نوازشریف کی طرح ہی ہوگا،انہوں نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کی طرح عمران خان نے بھی اپنا میڈیا سیل بنارکھاہے لیکن وہ اس کو تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ایسی تصاویر موجود ہیں جن میں عمران خان ملاقاتیں کررہے ہیں اور پھر اگلے دن ٹی وی پر بعض افراد آکر نازیبا باتیں کرتے ہیں رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان بہت معصوم بن رہے ہیں مریم نوازبھی یہی کرتی رہی تھیں ، حکومت اپنے آپ کو ہی طاقتور بنانے پر تلی ہوئی ہے اور پیمرا کو ہدایات دی جارہی ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ دو دن قبل فواد چوہدری نے ایک بل پیش کیا ہے اور اس بل میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بل پر موجودہ وزیراعلیٰ نہیں بلکہ سابق نگران وزیراعلیٰعلی ظفر کے دستخط تھے ،اس بل میں لکھا ہوا ہے کہ پیمرا اور انفارمیشن منسٹری یا حکومت میں پالیسی کے معاملے پر کوئی تنازعہ ہوا تو اس پر آخری فیصلہ حکومت کا ہوگا

Facebook Comments