تازہ ترین

تجاریونین کی کال پر چترال بازار میں‌شٹر ڈاون ہڑتال جاری، ڈرائیور یونین کی پہیہ جام ہڑتال کااعلان

چترال ( آوازچترال رپورٹ )‌ تجار یونین چترال نےاپنے مطالبات منظورہونے تک منگل کی صبح سے شٹر ڈاون ہڑتال شروع کردی ہے ۔ اور آج مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور یونین نےبھی تجار یونین کی حمایت میں کل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تجارت یونین چترال کے صدر شبیر احمد نے احتجاجی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر چترال کے اندر ون وے روٹ ختم کرکےٹریفک کا سابقہ Image may contain: 8 people, crowd, wedding and outdoorطریقہ کار بحال کرنے، انتظامیہ کی طرف سے سیل کئے گئے چار دکانات کو کھولنے، بائی پاس روڈپر پانی اور ڈرین کا انتظام کرنے، بازار میں پبلک لیٹرین کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ کیا ۔اور کہا۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے لیبارٹری چیکنگ کے بغیر دکانداروں کے سامان کو غیر معیاری قرار دے کر لاکھوں روپے جرمانہ کیا جاتا ہے ۔ جو کہ دکانداروں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔ احتجاجی مقررین نے کہا ۔ کہ چترال انتظامیہ دکانداروں کا کوئی Image may contain: 18 people, including Farid Ahmad Raza, people smiling, crowd and outdoorمسئلہ حل کرنے پر توجہ نہیں دیتی ۔ بلکہ الٹا تاجروں کئلیے مسائل پیدا کرتا ہے ۔ جس سے کاروباری لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ جلسے مختلف مقررین نے خطاب کیا ۔ جبکہ صدر ڈرائیور یونین صابر احمدنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کل جمعرات کے روز سےImage may contain: 15 people, including Farid Ahmad Raza, crowd and outdoor
پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button