تازہ ترین

پی ٹی آئی یا ’ملک الموت‘ کی حکومت؟

پشاور ( آوازچترال رپورٹ )پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل جائے گی۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی راہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کہا گیا کہ 100روز گزرنے کے بعد حکومت پر تنقید کی جائے ۔ اانہوں مزید کہا کہ نے ابھی 50روز بھی نہیں گزرے کہ یہ حال کر دیا کہ مجبوراََ بات کرنی پڑ رہی ہے۔ نبیل گبول نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات اتنے بے خبر تھے کہ انہیں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پتہ ہی نہیں تھا اور دو روز بعد وفاقی وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں 143فیصد تک ہوشربا اضافہ کر دیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو اطلاعات ہیں کہ پٹرول کی قیمت 120سے 125روپے تک جانے کا امکان ہے جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ تبدیلی ہے یا ملک الموت کی حکومت ہم پر آگئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button