تازہ ترین

جےآئی یوتھ ضلع چترال کا جنرل باڈی اجلاس، اپر چترال کے لئے نئی باڈی تشکیل دی گئی

چترال (‌  آوازچترال رپورٹ )‌ جےآئی یوتھ ضلع چترال کا جنرل باڈی اجلاس جماعت اسلامی آفس سید مودودی آیڈیٹوریم چترال میں منعقد ہوا جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں اپر چترال کے لئے نئی باڈی تشکیل دی گئی جس کے تحت ثناء اللہ ( بونی) اپر چترال کے صدر، حسین احمد( جنرل سیکرٹری) عمیر خلیل (انفارمیش سیکریٹری)سعید انوار(نائب صدر) پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔طے کیا گیا کہ یہ ان افراد پر مشتمل یہ ٹیم اپر چترال میں یو سی اور وی سی سطح میں تنظیم سازی کرے گی۔اجلاس میں دروش سے آئے ہوئے جے آئی یوتھ ذمہ داران کی تجویز کے مطابق اگلے ہفتے کو صدر جےآئی یوتھ برادر وجیہہ الدین اور سیکرٹری جنرل جہانزیب احمد کے زیرنگرانی تحصیل دروش کی تنظیم نو عمل میں لایا جائے گا۔صدر جے آئی یوتھ وجیہہ الدین نے تنظیمی ذمہ داراں کو فعال ہونے اور ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی خصوصی تلقین کی۔اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری جہانزیب احمد نے گزشتہ تین سالوں کی جائزہ رپورٹ پیش کیا۔اجلاس میں خصوصی طور پر امیر ضلع مولانا جمشید احمد ،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور سیکرٹری جماعت فضل ربی جان اور نوید احمد بیگ نے شرکت کی۔اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے لئے لائحہ عمل طےکیاگیا۔جس میں نوجوانوں کو فعال کرنے اور انتخابی ماحول سازگار بنانے کے لئے مختلف یوتھ پروگرامات اور سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔یہ پروگرامات اور سرگرمیاں ہر تحصیل سطح پر منعقد ہونگے۔پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان عزیز نے سرانجام دئیے..

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button