تازہ ترین

مولانا عبدالسمیع آزاد کو جمعیت علماء اسلام کا ضلعی ناظم انتخابات مقرر کر لیا گیا

 چترال ( آوازچترال رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کی طرف سنیئر راہنما مولانا عبدالسمیع آزاد کو ضلع چترال کے لئے ’’ناظم انتخابات‘‘ مقرر کیا گیا۔ اس حوالے سے گزشہ روز اعلامیہ جاری ہوا۔مولانا عبدالسمیع آزاد جمعیت علماء اسلام کے سنیئر راہنما ہیں اور ماضی میں مختلف کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اب انہیں رکنیت سازی اور تنظیم سازی جیسے مشکل اور محنت طلب کام کیلئے چنا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق ہر چار/پانچ سال بعد ملک بھر میں نئے سرے سے تنظیم سازی کی جاتی ہے جسکے بعد نچلے سطح سے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے جسمیں تحصیل ، ضلع ، صوبہ اور پھر مرکز ی نظم کے لئے انتخابات کے لئے امراء اور نظماء(جنرل سیکرٹریز) کے انتخابات عمل میں لائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل جماعت کے مرکزی شوریٰ کی منظوری سے ایک مرکزی ناظم انتخابات کا تقرر کیا جاتا ہے جوکہ اپنے معاونین کے ساتھ ساتھ صوبائی نظماء انتخابات کا تقرر عمل میں لاتا ہے اور صوبائی نظماء انتخابات اپنے معاؤنین کے ساتھ ساتھ اضلاع کے نظماء کا تقرر کرتے ہیں۔ نظماء انتخابات کی نگرانی میں ہی جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا عمل انجام پذیر ہوتا ہے۔ رکنیت سازی کا یہ عمل کم از کم پانچ مہینے پر محیط ہو سکتا ہے جس کے بعد نئے امیر اور جنرل سیکرٹری منتخب کئے جائینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button