تازہ ترین
ٹی ایم اے آفس بونی میں معتبرات،وی سی ناظمین اور تحصیل ممبر کا دومادومی بجلی گھر کے سلسلے میں میٹنگ کاانعقاد
بونی( آوازچترال رپورٹ)اتوار 23ستمبر کو ٹی ایم اے آفس بونی میں بونی کے تمام معتبرات بشمول ویلیج ناظمین،تحصیل ممبر ودیگر کا موضع دومادومی بجلی گھر کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں تمام معتبرات اور ناظمین نے بجلی گھر کو چار سال تک نہ چلانے کے بارے میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ بجلی گھر میں باقی ماندہ تمام کام مثلاًٹرانسمیشن لائین،ڈسٹری بیوشن لائین،ٹرانسفارمر،میٹرز اور پول بحال کرکے بونی کیلئے جلداز جلدبجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو عوام بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرے گی جس کی تمام تر زمہ داری اس ادارے پر عائد ہوگی۔
Facebook Comments