64

عمران خان کیخلاف سازش ہوگئی، اہم وزیر کا نام سامنے آ گیا

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)معروف صحافی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جو بھی ویژن تھا، اسےایک وزیر نے دفن کر دیا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ ہم ٹیکس اکٹھا کریں گے اور سب کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئیں گے لیکن حکومت نے منی بجٹ میں نان فائلرز کو گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ اس سے تو جو ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور ٹیکس نہ دینے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ لینڈ مافیا کو خوش کر دیا گیا ہے اور اس آٹو موبائل مافیا کو بھی مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے لینڈ مافیا اور آٹو مافیا کے ہاتھوں مجبور ہو کر تمام تر ٹیکس، ٹیکس دینے والوں پر ڈال دیا۔

مبشر لقمان نے کہا کہ انتخابات سے قبل میرے ہی ایک پروگرام میں عمران خان نے کہا تھا کہ اسد عمر وزیر خزانہ ہوں گے، کہیں عمران خان سے دھوکہ دہی تو نہیں ہوئی کہ جس شخص پر عمران خان نے اندھا اعتماد کیا ،وہی شخص اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چل پڑا ہو۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ دو تین سال کے بعد اسد عمر ملک کا مزید بیڑہ غرق کرکے لندن بھاگ جائیں اور عمران خان یہاں کسی دلدل میں پھنس جائیں، اللہ کرے ایسا نہ ہو۔مبشر لقمان نے پروگرام میں مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگایا بہت اچھا کیا مگر اسد عمر کی آنکھوں میں اس وقت کیا پڑا ہوا تھا جب وہ بھول گئے کہ نو بلین روپے سالانہ لوکل انڈسٹری والے لوگوں سے اون لیتے ہیں، وہ لوگوں کا خون چوس رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ انکم ٹیکس یہ ہے کہ آپ نے کمایا اور آپ اس پر ٹیکس دیتے ہیں، ایک شخص کماتا ہی نہیں تو وہ ٹیکس نہیں دے گا لیکن اگر وہ کمائی ہی نہیں کر رہا تو جائیداد کہاں سے خرید رہا ہے اور وہ ٹیکس فائلر ہی نہیں ہے تو گاڑیاں کہاں سے خرید رہاہے

Facebook Comments