تازہ ترین

سی اینڈ ڈبلیو نے گرم چشمہ روڈ پُل کی ضروری مرمت کے بعد دروشپ کے مقام پر بڑی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال کردیا

چترال( آوازچترال رپورٹ) گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر پل میں ضروری مرمت کے وجہ سے بڑی گاڑیوں کے لئے دو دن بند رہی، جس کے وجہ سے آلو کے سیزن میں آلو کے کاروبار سے منسلک کاروباریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے خستہ حال پُل کی ضروری مرمت کے لئے دو دن کے لئے بند کردیا تھا اور چھوٹی گاڑیوں کی آمدروفت جاری تھی۔پُل کی ضروری مرمت کرکے منگل کی صبح بڑی گاڑیوں کی آمدروفت کیلئے کھول دیا گیا۔آلو سے منسلک کاربار کرنے والوں اور عوام گرم چشمہ نے پُل کی مرمت پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم اور انجینئر امجد جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button