تازہ ترین

چترال پولیس کی کاروائی ، موڑکہومیں‌چھاپہ 60لیٹر دیسی شراب برآمد

موڑکہو ( نمائندہ آوازچترال)‌ ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس ڈی پی او سرکل موڑکہو کے زیر نگرانی مقامی پولیس تھانہ موڑکہو نے خفیہ اطلاع پر علاقہ گہت بالا میں چھاپہ مار کر ملزم میرزہ ولی کے قبضہ سے 50 لیٹر خام شراب، 10 لیٹر شراب ازقسم ٹارا ، ایک عدد 12 بور راِئفل بمعہ 18 عدد کارتوس اور 17 کلوگرام خام چرس(فصل) جبکہ ملزم سعیدالرحمن کے قبضے سے 43 کلو گرام خام چرس(فصل) برامد کرکے بالترتیب 3 مقدمات ملزمان کے خلاف درج کرکے مذید تفتیش جاری ہے .

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button