تازہ ترین

وزیراعظم ہاوس کی نیلامی کے لیے تیار بھینسوں کی ویڈیو سامنے آگئی ،ایک بھینس کتنا دود ھ دیتی ہے ،جان کر آپ بھی اسے خریدنے وزیر اعظم ہاوس پہنچ جائیں گے

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) حکومت کی کفایت شعاری مہم موثر طور پر جاری ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کے بعد سابقہ حکمران خاندان کیلئے خریدی گئی بھینسوں کی بھی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کے بعد سابقہ حکمران خاندان کیلئے خریدی گئی بھینسوں کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ،حکومت کا موقف ہے کہ اگر عوام کو خالص دودھ میسر نہیں ہے،تو حکمرانوں کو بھی کوئی حق نہیں ہے کہ وہ اپنے لئے خالص غذا کا بندوبست کریں۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھینیسیں سابق حکومت میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی اہل خانہ کو خالص دودھ کی فراہمی کے لئے خریدی گئی تھی پاکستان کی سب سے بہترین نیلی راوی کے نسل سے تعلق رکھنے والی ایک بھینس کی قیمت تقریباََ دو لاکھ روپے ہیں،8 بھینسوں کی دیکھ پال اور دودھ سپلائی کے لئے 4افراد کا سٹاف مامور ہیں ،بھینسوں کی نگرانی کے لئے سٹاف کے سپر وائزر حیدر مقصود چیمہ کا کہنا ہے کہ بھینسوں کی خوراک پر ماہانہ 35 ہزار روپے خرچہ آتا ہے ،جب کہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں،ایک بھینس روزانہ 10 سے 12 کلو دودھ دیتی ہے جو کہ وزیر اعظم کے کچن میں استعمال ہوتاہے ،ڈیری اٹنڈنٹ کاکہنا تھا کہ وہ صبح 3 بجے اٹھ کر بھینسوں کی دیکھ بھال میں لگ جاتے ہیں لیکن انہیں آج تک خالص دودھ میسر نہیں ہوا،خالص چیز کھانے کا سب کا دل کرتا ہے۔

۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اسی احاطے میں گھوڑوں کا اصطبل بھی موجودہے ،جو آج بھی گھوڑوں کو سیب کے مربے کھلانے کی یاد کروا رہا ہے ،یہ اصطبل بے نظیر حکومت میں بنوایا گیا تھا جس میں آصف زرداری نے گھوڑے رکھے تھے انہوں نے کہاکہ یہ بھینسیں دو لاکھ سے ذیادہ مینگی فروخت ہوں گی جو کہ10 سے 12 کلو دودھ فراہم کرتی ہیں میں نے آج تک بھینس نہیں رکھی لیکن انہیں دیکھ کرمیرا دل کر رہا ہے کہ میں بھی ایک خرید لوں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button